لاہور(نیوزڈیسک)قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح پر ساتھی کرکٹرز نے دلچسپ انداز میں انہیں مبارکباد دی ہے۔ شاداب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Really happy for you mera dost in Sha Allah new chapter of life will bring more happiness and joy 🤩 @76Shadabkhan https://t.co/H1EqpgBxY9
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) January 23, 2023
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر شاداب کو نکاح کی مبارک دیتے ہوئے دعا دی اور ساتھ ہی لکھا کہ شاداب کے نکاح کا سن کر جس جس کا دل ٹوٹا ہے، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بھی شاداب کو دلچسپ انداز میں مبراکباد دی اور لکھا کہ یہ بندہ آج سے صرف بھائی نہیں بلکہ دلہا میاں بھی ہے، کلب میں خوش آمدید بھائی جان۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے لکھا کہ لگتا ہے میرا شادی والا قدم پسند آگیا، ساتھ ہی شاداب کو مبارکباد بھی دی۔
@76Shadabkhan bhai k nikkah ka sun jin jin ka bhe dil toota💔, unky dukh mn men barabar ka shareeq hon😁😉.
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) January 23, 2023
اس کے علاوہ آل راؤنڈر کے بہترین دوست حسن علی نے بھی شاداب کے لیے لکھا کہ آخر کار میرے دوست کا نکاح ہوگیا، میں آپ کیلئے بہت خوش ہوں شاداب، اللہ پاک زندگی کے اس نئے سبق کے لیے آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے۔آل راؤنڈر فہیم اشرف نے لکھا کہ چوہدری صاحب بہت بہت مبارک، اللہ پاک خوش رکھے۔














