اہم خبریں

جوبھی حکومت آئی اس نےمہنگائی میں اضافہ کیا،رہنما جے یوآئی نورعالم خان

اسلام آباد(  اے بی این نیوز      ) ممبر قومی اسمبلی ،رہنما جے یوآئی نورعالم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں بھی مہنگائی کیخلاف تقریرکی تھی۔ میں آج بھی وہی ہوں جوپہلےتھا۔
سارےخیبرپختونخوامیں لوڈشیڈنگ ہوتی ہےجوکہ زیادتی ۔ ہمارےصوبےمیں توبجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے۔ میں فردواحدکیلئےآوازنہیں اٹھاتاپاکستان کی بات کرتاہوں۔ اپنے دورحکومت میں چاہتا تھا کہ مہنگائی میں کمی ہو۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
واحدسیاستدان ہوں جومہنگائی کےخلاف کھڑاہوا۔ چاہتاہوں عوام کی مشکلات میں کمی ہولوگ پریشانی کاشکارہیں۔ مجھےعوام کی تکلیف کااحساس ہے مانتےہیں مشکل حالات ہیں۔
جوبھی حکومت آئی اس نےمہنگائی میں اضافہ کیا۔ پچھلے20سال میں مہنگائی میں اضافہ ہی ہواہے۔ حلف دینےکوتیارہوں میں نےکسی سےپیسےلےکرپی ٹی آئی کونہیں چھوڑا۔ حلفاً کہتاہوں مجھےکسی قسم کی کال نہیں آئی۔
ہم ملک کومل کرچلانےپریقین رکھتےہیں۔ جوشخص کسی دوسرےملک کاشہری ہے وہ حلف نہیں اٹھاسکتا۔ میں کسی جج کیخلاف نہیں ہوں،سب کوقانون کےمطابق چلناچاہیے۔
مزید پڑھیں :بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، صارفین اربوں روپے کا بوجھ برداشت کریں گے

متعلقہ خبریں