کیف(نیوزڈیسک)روسی فضائیہ کا یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مرکزی گرڈ اسٹیشن پر حملہ ،حملے میں 4 افراد ہلاک ۔روسی فضائیہ نے کیف پرسینکڑوں ڈرون اور میزائل داغ دیئے۔، ہزاروں شہریوں نے میٹرو اسٹیشنوں میں پناہ لے کر جان بچائی۔
ماسکو کے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سب سے بڑے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوگیا، کیف کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں ڈرونز اور میزائل مار گرانے کیلئے ڈیفنس سسٹم فراہم کریں ۔
یوکرینی صدر نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی ہر جگہ ایک ہی قدر ہے۔