راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسے پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل ہے۔
بنگلادیش نے پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل میں چائے کے وقفے تک پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 495 رنز بنا لیے ہیں۔
مشفیق الرحیم 173 جبکہ مہدی حسن مراز 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلادیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے۔
لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جبکہ مشفیق الرحیم نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 11 ہویں سنچری مکمل کی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی پہلی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔