اہم خبریں

فاطمہ ثناء اپنے بچپن کی آئیڈیل کھلاڑی آسٹریلیا کی ہیری ایلیسا پیری سے ملنے کے لیے بیتاب

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء اپنے بچپن کی آئیڈیل کھلاڑی آسٹریلیا کی ہیری ایلیسا پیری سے ملنے کے لیے بیتاب ہیں۔دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان فاسٹ بولر فاطمہ ثناء تیسرے ون ڈے کے بعد اسٹار کرکٹر ایلیس پیری سے ملنے کی خواہش لیے آسٹریلوی ڈگ آؤٹ پہنچی۔انہوں نے اپنی بچپن کی ہیرو سے ملاقات کروانے کے لیے جیس جونا سین سے درخواست کی لیکن خواہش کے باوجود ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جب فاطمہ اُن سے ملنے پہنچیں تو ایلیس پیری ابتدائی طبی امداد حاصل کرنے میں مصروف تھیں۔پاکستانی فاسٹ بولر اب سڈنی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی رول ماڈل سے مل سکیں گی۔فاطمہ اور جونا سین کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فاطمہ کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی ایلیس پیری جیسی کھلاڑی بننا چاہتی ہوں۔

متعلقہ خبریں