اسلام آباد( نیوز ڈیسک )انتباہ: 18 اگست کے روز : موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان، ہرنائی، سبی،مستونگ،خاران، جھل مگسی ،کوہلو، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ، آوران ، دادو، کوہ کیرتھر اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث وسطی/زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
پیر کے روز سندھ، بلوچستان ، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔اس دوران بالائی /وسطی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
پیر کے روز کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد، بلوچستان اور گوپس میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: خیرپور 168، لاڑکانہ 121 ، موہنجو داڑو119، جیکب آباد116 ، سکھر103 ، روہڑی 91، دادو 77، پڈعیدن 31، تھرپارکر (ڈھلی 19، چھاچھرو 10، کالوئی05، نگرپارکر 02)،کراچی (فیصل بیس 01)، سکرنڈ12، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد 06، چھور 03،ٹنڈو جام ، بدین 01،پنجاب: کوٹ ادو 37، ڈیرہ غازی خان 36، خانیوال 35،ملتان (سٹی23، ایئرپورٹ 20)، رحیم یار خان12 ، شیخوپورہ 11، بھکر10، منڈی بہاؤالدین 09 ، سرگودھا ،جھنگ08 ، لیہ 05، لاہور (ائر پورٹ 60، سٹی 04) ، خان پور 04، بہاولنگر، نارووال ، ساہیوال 03، بہاولپور (سٹی 04، ایئرپورٹ 02)، اسلام آباد (ایئرپورٹ، گولڑہ 01)، جوہرآباد ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، خیبرپختونخوا: بنوں 07، لوئر دیر 09،کاکول 03،بلوچستان: قلات 48، بار کھان 14، خضدار 11، کوئٹہ (شیخ ماندہ 05)، سبی 03، لسبیلہ 02، گلگت بلتستان : گو پس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 41 ، دالبندین40 اور چلاس میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف کےوژن نےعلیحدگی پسند سوچ ،عوامی تفریق اور تقسیم کے سیاسی عزائم کو ناکام بنا دیا