اہم خبریں

کیا آئی سی سی ،ٹی 20کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کراپائے گا

دبئی(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے پراُمید، 2028 کے اولمپکس گیمز میں 6 ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی سفارش کر دی حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہو گا۔
۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل لاس اینجلس 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے لیے پرامید ہے ،اولمپک کمیٹی کو اپنی سفارشات بھیج دی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کو مردوں اور خواتین دونوں کے لیے چھ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی تجویز پیش کی ہے جس کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا نئے کھیلوں کو اولمپک گیمز میں شامل کرنے سے متعلق جائزہ میٹنگ مارچ میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں