سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا،پاکستانی ٹیم 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 209 رنز بنا سکی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دیا تھا ،پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 209 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا کی طرف سے بیتھ مونی نے 14 چوکوں اور 4 چھکوں کے ساتھ 133 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف بسمہ نے 71 گندوں پر صرف 44 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے ایشلیگ گارڈنر نے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔














