اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے مطابق اپیکس کمیٹی میٹنگ میں آپریشن کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ اپیکس کمیٹی میں خصوصی طورپر کسی قسم کے آپریشن کی بات نہیں کی گئی تھی۔
علی امین گنڈا پور کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن وامان کی بات کی گئی۔
پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی قسم کے آپریشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ کسی قسم کے آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ حکومت آپریشن سے متعلق پلاننگ کو پارلیمنٹ میں لے کر آئے۔
ماضی میں جو آپریشن ہوئے ہیں ان کے کیا نتائج نکلے ہیں۔ موجودہ حکومت خود کنفیوژ ہے،معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کرآئے۔ حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔
ہماری پارٹی کسی قسم کے آپریشن کی حمایت نہیں کرے گی۔
ہم عوام کیساتھ کھڑے ہونگے کسی قسم کے آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔ قیام امن وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم ملک میں ایسا ماحول نہیں چاہتے کہ مزید بدامنی پیدا ہو۔
ماضی کے آپریشن متاثرین کو اب تک معاوضہ نہیں دیا گیا،یہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔















