اہم خبریں

حیسکو کے دوکھمبے گرگئے،سی ای او کی ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت

حیدرآباد(نیوزڈیسک)ترجمان حیسکو نے بتایا ہے کہ گذشتہ رات شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث 132کے وی ڈبل سرکٹ ھائی ٹرانسمیشن لائین حیدرآباد سے ٹنڈو محمد خان گرڈاسٹیشن کے درمیان دو ٹاورز لوکیشن نمبر 59اور60گرگئے۔اطلاع ملتے ہی حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد روشن اوٹھو ٹاورز کی مرمت اور تنصیب کے کام کا جائزہ لینے سائیٹ پر پہنچ گئےاور ہدایات دیں کہ ہنگامی بنیادوں پر کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے .

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں حیسکو ترجمان نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو نے آج چیف انجینیئر پلاننگ عبد الغفور شیخ کے ہمراہ 132کےوی ٹی ایم خان روڈ سے ڈبل سرکٹ ھائی ٹرانسمیشن لائین ٹنڈو محمد خان کے ٹاور لوکیشن نمبر 59اور 60نمبر جو گزشتہ رات شدید آندھی اور طوفان کے باعث گر گئے تھےوہاں پہنچ کر کام کا جائزہ لیا اور ایس ای جی ایس اورمیش کمار،ایکسین جی ایس اوحیدرآباد ڈونگرو مل کو ہدایات دیں کہ ٹاورز کی مرمت اور تنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریںاور تمام سیفٹی قوانین کے تحت اسٹاف کام کرے۔

ترجمان کے مطابق اس ڈبل سرکٹ لائین کے ٹاورز گرنے کے بعد ٹنڈو محمد خان گرڈ اسٹیشن کو جھمپیر سے 132کےوی ھائی ٹرانسمیشن لائین سے بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں