اہم خبریں

سیو غزہ کمپین کے شرکا کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام اآباد (اے بی این نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے دھرنا ختم۔
سیو غزہ کمپین کے شرکا کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں کی وزیر داخلہ سے ملاقات۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے۔
ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں ہے۔
پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔
ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔
دھرنے کے دوران ناخوشگوار واقعہ میں جا ں بحق ہونیوالے شرکا کیلئے دعا گو ہیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں ہماری قیادت جنرل باجوہ سے ملتی رہی جن دنوں عدم اعتمادہورہاتھا،راناثنااللہ

متعلقہ خبریں