اہم خبریں

مسلم لیگ ن نےجمہوریت کونقصان پہنچانےکی کوشش کی،محمدزبیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) سابق گورنر سندھ محمدزبیر نھے کہا ہے کہمسلم لیگ ن کوچھوڑنےکی بہت سی وجوہات تھیں۔ ایک واقعہ نہیں تھا کئی واقعات کےبعدن لیگ کوچھوڑنےکافیصلہ کیا۔ مسلم لیگ ن نےجمہوریت کونقصان پہنچانےکی کوشش کی۔

عدم اعتمادکےبعدسےآج تک ن لیگ نےجوکیا وہ جمہوریت نہیں تھی۔ ن لیگ نےعدم اعتماداس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کرکیاتھا۔ اس کامطلب ہے کہ آپ نےسمجھوتہ کرلیاتھا۔ اس کی تصدیق مریم نوازنے خودنومبر2022 میں کی۔

وہ وقت جنرل باجوہ کےجانےکاتھا۔ مریم نوازنے خودکہاہماری توحکومت ہی نہیں تھی۔ اس کامطلب ہے کہ جنرل باجوہ حکومت چلارہےتھے۔ 125پی ٹی آئی ممبران نےاستعفیٰ دیااورچلےگئے۔

100سےزیادہ ممبران نہیں تھےاوریہ قومی اسمبلی چلارہےتھے۔ سیاست میں بھی کوئی اصول ہوتے ہیں کیایہ جمہوریت تھی۔

مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی اور حکومت کے مابین مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،بلاول سخت برہم

متعلقہ خبریں