اہم خبریں

بلوچستان کے لوگوں کو ہنر سکھانے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

کوئٹہ( اے بی این نیوز       )صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شرکت۔
صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں قابل اوربہادر پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔
قابل افسران صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
زائرین کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مئوثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت کا بلوچستان کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ہنر سکھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی، ملتان، بورےوالا،تلہ گنگ، اوکاڑہ ،چنیوٹ، پاکپتن میں بارش،طوفان، متعدد فیڈرزٹرپ کرگئے

متعلقہ خبریں