اہم خبریں

خیبر پختو نخوا میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، 22 گھنٹے تک بجلی بندش

پشاور ( اے بی این نیوز      )خیبر پختو نخوا میں تاحال لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو۔ 22 گھنٹے تک بجلی بندش معمول۔ شہری علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ۔ دیہی علاقوں میں 12 سے 22 گھنٹے بجلی غائب ۔ بجلی کی طویل لوڈشیدنگ سے شہریوں کا جینا محال ۔

کاروباری نظام بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ گرمی کی وجہ سے شہری حکومت کو بدعائیں دینے پر مجبور ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔

شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ جاری۔ حب میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ۔ شدید گرمی حبس میں شہری اور گھریلوصارفین بلبلا اٹھے ۔ پیر کس سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ۔۔ بجلی بندش سے کاروباری حضرات کی زندگی اجیرن بن گئی۔

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب ہسپتالوں اور گھروں میں موجود مریضوں کی حالت خراب ہونے لگی۔ عوامی حلقوں کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔

مزید پڑھیں :اٹک، وکلا کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

متعلقہ خبریں