اہم خبریں

الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد ۔ سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کو بجھوا دیا۔ اٹارنی جنرل سمیت دیگر 9 فریقین کو نوٹس جاری ۔ چیف جسٹس نے ریما رکس میں کہا ۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں شامل دو ججز اس وقت کراچی اور لاہور رجسٹری میں ہیں۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے ہی ہوگا۔الیکشن کمیشن کیسے صدارتی آرڈیننس بنا رہا۔ اگر آرڈیننس سے کام چلانا ہے تو پارلیمان کو بند کر دیں۔ آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے۔ اپنی کمزوری کو وجہ نہ بنائیں۔ ۔ آئین میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ کسی جج سے ملاقات نہیں کرسکتے۔

ملاقات کرنے میں انا کی کیا بات ہے؟ ۔ دونوں ہی آئینی ادارےہیں۔ کیا پاکستان میں ہر چیز کو متنازع بنانا لازم ہے چیف جسٹس نے ’معزز‘ کا لفظ استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کے وکیل کی سرزنش کردی۔ ریمارکس دئیے کہ ہائی کورٹ کو قابل احترام کہہ رہے ہیں۔

یہ ججز کے لیے کہا جاتا ہے۔ یہاں پارلیمنٹیرین ایک دوسرے کو احترام نہیں دیتے۔ ایک دوسرے سے گالم گلوچ ہوتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ احترام ہو۔ الیکشن کمیشن کو قابل احترام کیوں نہیں کہتے؟ کیا الیکشن کمیشن قابل احترام نہیں؟
مزید پڑھیں :انتقال کے 17 برس بعد استاد نصرت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو جگانے کے لئے تیار

متعلقہ خبریں