اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عیدالاضحیٰ سے قبل ملک میں مہنگائی کا پارہ ہائی ہو گیا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 30 فیصد کا بڑا اضافہ۔ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی 23 اعشاریہ 3 فیصد پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطا بق
رواں ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی، 8 کے دام کم ہوئے۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 20 روپے 52 پیسے مہنگے ہوگئے۔ رواں ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 41 پیسے کا اضافہ۔
ایک ہفتے میں دال چنا 19 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 162 روپے 29 پیسے مہنگا۔
ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 8 روپے 83 پیسے مہنگے ہو گئے۔ رواں ہفتے کے دوران بیف کی فی کلو قیمت 14 روپے 29 پیسے بڑھ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 4 روپے 98 پیسے مہنگے ہوگئے۔ بجلی،سگریٹ ،دال ماش،آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل۔
ایک ہفتے دوران پیاز فی کلو 6 روپے 7 پیسے سستے ہوئے۔ رواں ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 6 روپے 31 پیسے کی کمی۔ ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 94 پیسے سستا ہوا۔
رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی۔ تازہ دودھ ،دہی،آئل گھی سمیت 24 کے اشیاء کے دام مستحکم بھی رہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت نے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں سمر کیمپ کا اعلان کر دیا















