کراچی ( اے بی این نیوز )مالی سال 2024،25 کیلئے سندھ کا بجٹ کل جمعہ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی پیش کئے جانے سے قبل سندھ کابینہ کا اجلاس ہوگا ۔
صوبائی کابینہ بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 430 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز شامل ہیں۔
ضلعی ترقیاتی پروگرام ڈسٹرکٹ اے ڈی پی، 30ارب روپے سے زائد کی ہوں گی۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کی تجویز بھی شامل ہے۔ سندھ کے بجٹ تجاویز میں کم سے کم اجرت 35 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویزہے۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم کی فضل الرحمن سے اہم ملاقات، سیاسی معاملے پر کمیٹی بنانے کی تجویز















