پشاور( اے بی این نیوز )صوبے میں انسداد منشیات کیلئے وزیر اعلیٰ کےپی علی امین خان گنڈاپور کا اہم اقدام۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ڈرگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔
ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر عادل ایوب ڈرگ کنٹرول روم کے فوکل پرسن نامزد ۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا ۔ یہ کنٹرول روم انسداد منشیات کے حوالے سے انتظامیہ کے اقدامات اورسٹیک ہولڈرز سے قریبی رابطہ رکھے گا ۔
کنٹرول روم کے فوکل پرسن اس سلسلے میں پیشرفت سے متعلق ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ مرتب کے وزیر اعلیٰ کو پیش کرینگے۔ ابتدائی طور پر پشاور کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ایکشن پلان کی بھی منظوری دی گئی تھی۔ اگلے مرحلوں میں ایکشن پلان کو دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔















