اہم خبریں

نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ضروری اشیا کی درآمد پر ٹیکسوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سٹیل اور سٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ سیلور کین اور لالی پاپ سٹیک کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔
تازہ اور خشک میوہ جات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں رعایت ختم۔ گھریلو سامان کے آلات کی درآمد پر ڈیوٹیز کی چھوٹ ختم۔ ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں رعایت واپس لے لی گئی۔
50ہزار ڈالرز مالیت کی الیکڑک گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی۔
سولر پینل اور آلات کی مینوفیکچرنگ پر ٹیکس مراحات کی تجویز۔ گندم،چینی،ہائی سپیڈ ڈیزل اور ایل این جی کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ مقامی گاڑیوں کے پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ۔
زیرو ریٹنگ اور رعایتی ٹیکس ریٹ کی سہولت واپس لے لی گئی۔
موبائل فونز پر سٹینڈر ٹیکس ریٹ لگانے کی تجویز۔ 5سو ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر پچیس فیصد ٹیکس برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :عمارت یا فلیٹ خرید کر بیچنے والے ایکٹو ٹیکس دہندہ پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا ،بجٹ دستاویز

متعلقہ خبریں