اہم خبریں

پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیرکاشکار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کی وجہ سے حکومت کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ اسحااق ڈار پیپلز پار ٹی کا منانے گئے لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف کورم پورا کرنے نہیں بیٹھی ، ہم بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

حکومت نے صرف ہمیں بریفننگ دی ہے۔ حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیاگیا۔
حکومت پر ہے اب کیا کرتی ہے۔ نیز اسی وجہ سے قومی اسمبلی کابجٹ اجلاس تاخیرکاشکار۔ بجٹ اجلاس4بجےبلایاگیاتھاجوتاحال شروع نہ ہوسکا۔ پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرےگی۔

مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ ، مالی سال 2024-25 کیلئے بجٹ کی منظوری

متعلقہ خبریں