لاہور ( اے بی این نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں مہنگائی 37 فیصد سے 11 فیصد پر آگئی ہے۔ بلوم برگ،ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹس مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔بلوم برگ نے کہا حیران کن طور پر پورے ایشیامیں پاکستان واحد ملک جہاں 5 ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی۔
ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق 9 سال بعد پہلی بار آٹا،گھی،سبزیوں اور پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی۔
یہ سب اللہ تعالیٰ کی مدد اور میاں نوازشریف کی لیڈرشپ کوالٹی سے ممکن ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسلسل محنت رنگ لائی ہے۔
شہبازشریف اور مریم نواز ملک کو دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہماری لیڈرشپ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی،بیروزگاری،مہنگائی کا خاتمہ اور سرمایہ کاری لانا ہے۔
جبکہ انتشاری ٹولے کا ایجنڈا ملک میں افراتفری پھیلانا اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا ہے۔ جس نے کسی کو این آر او نہیں دینا تھا وہ خود این آر او کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔
انتشاری ٹولے کے سرغنہ کا مشن خود کو اور اپنی بیوی کو جیل سے نکالنا ہے۔ ان کی پاکستان مخالف مہم کا ایجنڈا صرف این آر اوہے۔
مزید پڑھیں :مودی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،8 جون کو تیسری بار حلف اٹھائیں گے