اہم خبریں

آج پی ایس ایل فرنچائزز سے مشاورت ہوگی،آٹھویں ایڈیشن کے فائنل شیڈول کا اعلان کل کیا جائیگا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل، اعلان کل کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ شیڈول کے حوالے سے حتمی مشاورت کرے گا۔ ملتان میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ایونٹ کا آغاز 13فروری سے ہوگا، پہلے میچ میں قلندرز اور سلطانز ٹکرائیں گے، میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 19مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں