اہم خبریں

پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد عہدیدار فارغ کرنے کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی انتظامیہ کا محکمانہ کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کیلئے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔
مزید یہ پڑھیں ؛‌تائیوان زلزلہ سے لرز اٹھا، عمارتیں‌تباہ، سونامی الرٹ جاری ،ہلاکتیں، ہزاروں افراد زخمی
ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائڑد ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ۔

متعلقہ خبریں