اہم خبریں

پشاور ہائیکورٹ،پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کی عبوری ضمانت منظور

پشاور(نیوزڈیسک) عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کی ضمانت درخواستیں منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نے کی۔

مزیدپڑھیں:انتہا پسند امریکی رکن کانگریس ٹِم والبرگ کا غزہ پر ایٹم بم گرانے کا مشورہ

اس موقع پر عدالت نے حماد اظہر کی ضمانت درخواستیں منظور کرلی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو ایک مہینے کی راہداری ضمانت دیدی۔

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار مقررہ تاریخ تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائے ۔

اس سے قبل وکیل دفاع نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار کے خلاف پنجاب کے مختلف علاقوں میں 52 مقدمات درج ہیں ۔درخواست گزار عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ خبریں