گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی۔
تفیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی۔اے ٹی سی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپراء نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی
عدالت نے 51 ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔















