لاہور( نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر باؤلر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد
مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان میدان سیاست میں آگئے
جرمانہ کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد غصے میں اسٹمپ کو پائوں مارا تھا۔
ملتان سلطانز پر بھی جرمانہ عائد
اسی میچ میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔