اہم خبریں

لبنان ، حزب اللہ جنگجووں کی کارروائی، اسرائیلی فورسز کو میزائلوں کا نشانہ بناڈالا

لبنان (نیوزڈیسک) حزب اللہ جنگجووں کی جنوبی لبنان میں وادی قطمون کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کے دوران اسرائیلی فورسز کومیزائلوں سے نشانہ بناڈالا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی زریت بیرکوں کو بھی نشانہ بنایا۔جب کہ جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے میں بمباری کی۔

اسرائیل نے سرحدی پٹی سے باہر کے قصبوں پر حملے کر کے تصادم کا دائرہ وسیع کردیا جس کے مقابلے کیلئے حزب اللہ کے جنگجوئوں نے بھی حکمت عملی تیار کرلی۔حزب اللہ گروپ اور مسلح اسرائیلی فوجیوں کے درمیان سرحد کے اس پار گولہ باری کا تقریباً روزانہ تبادلہ شروع جاری ہے

متعلقہ خبریں