اہم خبریں

وزیراعلیٰ کا چنائو، توقع ہے فتنہ فساد پارٹی کل تحمل کا مظاہرہ کرے گی،عظمیٰ بخاری

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا، توقع ہےکہ فتنہ فساد پارٹی کل تحمل کا مظاہرہ کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حافظ فرحت اشتہاری اور مفرور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کل انہوں نے گندی اور بیہودہ زبان استعمال کی، یہ پنجاب اسمبلی ہے، بنی گالہ یا زمان پارک نہیں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوارراناآفتاب کا کل وزیراعلیٰ کاانتخاب جیتنے کادعویٰ

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے حوالے سے مریم نواز کلیئر ہیں،

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف، مریم نواز کی طاقت ہیں،

ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مریم نواز کل رمضان پیکیج کے حوالے سے اعلان کریں گی۔

متعلقہ خبریں