اہم خبریں

نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے ،رانا ثنااللہ کو پارٹی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا امکان،مسلم لیگ (ن) میں بھی تبدیلیاں متوقع، رانا ثنااللہ کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرلندن میں نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوگا ، جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نئےعہدیداروں کا انتخاب بھی ہوگا جبکہ مریم نواز کی وطن آمد سے قبل پارٹی مرکزی قیادت میں تبدیلیوں اور رانا ثنا اللہ کوپنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،ن لیگ کے اندر رانا ثنااللہ کو ہٹانے کا مشورہ زور پکڑنے لگا، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال کی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سےمعذرت کرلی ہے۔ علیم خان کو مسلم لیگ (ن) میں شامل کر پارٹی عہدہ دینے کی خبریں سننے میں آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں