اہم خبریں

قاسم مجید کے قلمدان پر سوالیہ نشان،سگریٹ مافیا کو کھلی مل گئی

مظفرآباد( اے بی این نیوز) آزاد کشمیر کے محکمہ ان لینڈ ریونیو میں مبینہ کرپشن (Corruption)اور غیر قانونی مالی لین دین سے متعلق سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سگریٹ فیکٹریوں سے ماہانہ کروڑوں روپے کی مبینہ وصولیوں اور غیر رسمی معاہدوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھمبر میں واقع متعدد سگریٹ فیکٹریوں سے باقاعدہ طور پر بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، جبکہ بعض بند فیکٹریوں کو دوبارہ پیداوار کی اجازت دینے کے فیصلے بھی مالی مفادات سے منسلک بتائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوری 2026 سے تقریباً 12 بند فیکٹریوں کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ماہانہ آمدن کے انتظامات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں بعض سرکاری شخصیات اور افسران کے نام بھی لیے جا رہے ہیں، تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ اسی طرح محکمہ میں ترقیوں اور نئی بھرتیوں کے لیے رشوت کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ان معاملات سے متعلق بعض درخواستیں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور کچھ فریقین نے حکم امتناع بھی حاصل کر رکھا ہے۔

سرکاری طور پر ان الزامات پر تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں‌:پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سابق صوبائی وزیر کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

متعلقہ خبریں