اہم خبریں

ہنزہ میں سیاسی ہلچل،پاکستان مسلم لیگ ن کابینہ کے اجتماعی استعفے

ہنزہ (اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے صدرریحان شاہ سمیت پارٹی کابینہ نے ٹکٹ نہ ملنے پر اجتماعی استعفوں کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحان شاہ نے کہا کہ پارٹی کے پاس پانچ امیدوار موجود ہیں، جن میں سے ایک امیدوار کو میدان میں اتار کر اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ناراض کارکنوں کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں اور مستقبل میں مزید سیاسی شخصیات کی شمولیت کا امکان بھی موجود ہے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں اس پیش رفت کے بعد سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل کے معاملے پر حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں