اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کے معاملے پر حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) مہنگائی کی لپیٹ میں عوام کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آگئی۔ حکومت نے اگلے ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے اس کی نئی قیمت 414.58 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے سے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے جس سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سکول کب بند ہوں گے؟ وزیر تعلیم نے اہم تفصیلات بتا دیں

متعلقہ خبریں