اہم خبریں

ایک سال مکمل،معرکہ حق کی فتح پر شاندار تقریب کا اعلان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز) معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں کل صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پر پُروقارتقریب منعقد ہو گی، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے۔

چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو اور چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوں گے، تقریب کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،نیول چیف اورایئرچیف یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، یوم معرکہ حق اس بات کی تجدید ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:نئی ایئرلائن کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد،جانیے تفصیلات

متعلقہ خبریں