کراچی (اے بی این نیوز) ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
All Pakistan Sarafa Gems and Jewellers Association کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، 24 قیراط فی تولہ چاندی 12 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 513 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4713 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 3 ہزار 100 روپے سستا ہوا ہے، جس سے مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ایران سے اہم خبر جاری،بڑی پیش رفت















