اہم خبریں

آج بروزجمعرات 30جنوری 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور خطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ خطہ پوٹھوہار میں بونداباندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر 11، چترال ، میرکھانی 09، کالام 08،دروش 06،مالام جبہ 03،کاکول02اورسیدو شریف میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ):کالام میں 04 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: اسکردو منفی 10،گوپس منفی 07، لہہ منفی06، استور منفی 05،ہنزہ ،گلگت اور بگروٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: سوڈان ،طیارہ ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ،18افراد ہلاک

متعلقہ خبریں