اہم خبریں

مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں گرمی شدید لہر جاری ، محکمہ موسمیات نے پاکستان کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی، کچھ دنوں سے ملک بھر میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ رات کو بھی گرمی کی احساس برقرار ہے ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شام،رات میں کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود، مری، گلیات ، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔

، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان میں سونے کی اونچی اُڑان فی تولہ 2 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگیا

متعلقہ خبریں