اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور روانہ ہوگئے، جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار صرف اور صرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ہیں، مذاکرات اب ختم ہوگئے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ ایک بھی جان گئی تو سہیل آفریدی ذمہ دار ہوں گے۔ ان کے مطابق معاہدے میں چار بار تبدیلیاں کی گئیں، جبکہ معاہدہ تیار تھا اور 99 فیصد نکات پر اتفاق کیا جا چکا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر مملکت کو معاہدہ دکھا کر واپس آیا تو سہیل آفریدی نے معاہدے میں تبدیلی کروادی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصلے سہیل آفریدی نے ہی کرنے تھے تو انہیں خود آکر مذاکرات میں بیٹھنا چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک فوری منتقل کریں گے،علی پرویز ملک















