اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج بدھ کے روز بلوچستان ، بالائی سندھ، جنوبی/بالائی پنجاب ،اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
بدھ کے روز بالائی پنجاب ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، سندھ، جنوبی /وسطی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 46 ، کاکول 15 ،کالام، دیر(لوئر) 01، پنجاب: رحیم یار خان18،چکوال، جوہر آباد 12،خان پور 11، گجرات 08، خانپور 03، جھنگ 01، سندھ:خیرپور 07، کراچی(نارتھ کراچی 04، ایم او ایس02، گلشن معمار 01)،چھور، روہڑی 02 ، ٹنڈو جام ، حیدر آباد(سٹی)، سکھر 01،بلوچستان:جیوانی 05، قلات 04، کشمیر: کوٹلی 05، گڑھی دوپٹہ 04 اور مظفر آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 44، نوکنڈی اور بونجی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
مزید پڑھیں: ججزنےثابت کردیا پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے،حکومت اپنےلیےگڑھاکھودنےجارہی ہے، لطیف کھوسہ