اہم خبریں

آ ج یکم جولائی بروزپیر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب: نارووال 27، لاہور (سٹی 18 ایئرپورٹ 05)، مری 08، سیالکوٹ (سٹی 08، سیالکوٹ ایئرپورٹ 04)، چکوال 02، شیخوپورہ 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 17، راولاکوٹ 06، بلوچستان: ژوب: 05، خیبر پختونخوا: کالام 03، دیر لوئر 01، بلتستان: استور میں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،نوکنڈی47،جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح /رات میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقاما ت پر بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: پٹرول 7روپے 45 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 56پیسے فی لٹر مہنگا

متعلقہ خبریں