اہم خبریں

آ ج 28جون بروز جمعتہ المبارک2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم جنوب مشرقی / زیر یں سندھ، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعه کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی / زیر یں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان، شمال مشرقی/ جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اورجنوبی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کراچی سمیت جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں کہیں کہیں جبکہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوااورژوب میں چند مقامات پرتیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: سندھ: میرپورخاص 48، کراچی (سرجانی ٹاؤن 22، نارتھ کراچی 14، گلشن حدید 10، ملیر ہالٹ 04، کورنگی 03، ناظم آباد 01)، چھور14، شہید بینظیرآباد 11، کشمیر: کوٹلی 29، پنجاب: جوہرآباد 19، اسلام آباد ائرپورٹ 04، مری 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 16،چترال، کالام 04، دروش 01اور ژوب میں01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، جیکب آباد47، دادو، نوکنڈی، موہنجو داڑو، تربت 46، دالبندین، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں صبح/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: حکومت عمران خان کے جیل سے باہرآنےسےخوفزدہ ہے،محمدزبیر

متعلقہ خبریں