Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑینگے‘،ارطغرل غازی کے کردار عبدالرحمن کا ٹوئٹ

انقرہ(نیوز ڈیسک)شہرہ آفاق ترکش ڈرامےارطغرل غازی کا اہم کردار عبدالرحمن (جلال آل) نے ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے دوران صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ،ٹوئٹ میں جلال آل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترکیہ زبان میں حمایت کی پوسٹ کردی جلا آل نے طیب اردوان کیلئے پیغام میں لکھا کہ جناب صدر! آپ نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا، ہم آپ کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ عبدالرحمن نے ترکیہ کے صدر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔واضح رہے کہصدارتی انتخاب میں ترک صدر طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کےدرمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔