وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل مل کی 15سو ایکڑ اراضی چین کو دینے کا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک) نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملزکی 1500 ایکڑ زمین انڈسٹریل پارک کیلئے مختص کی گئیتھی جسکی ترقی سی پیک کے تحت چینی حکام کو تفویض کی گئی تھی۔ نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر اور وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی میں مزید صنعتی پارکس کے قیام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سے گفتگو میں گوہر اعجاز نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے صنعتی یونٹس قائم کرنے کیلئے اسے چینی حکام کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صنعت کاری ہی معیشت کو ترقی دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا واحد حل ہے اور یقیناً اس سے خوشحالی و ترقی کے نئے راستے کھلتے ہیں۔