ارجنٹائن،کسان نے مکئی کے کھیت میں فٹبالرمیسی کا خاکہ بنا دیا

بیونس آئرس(نیوزڈیسک)ارجنٹینا کے ایک کسان نے مکئی کے کھیت میں مختلف اقسام کے بیج بوکر لائنل میسی کا تصویری خاکہ بنا دیا۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق دارالحکومت بیونس آئرس سے 500 کلومیٹر دور بالیسٹیروس نامی علاقے میں چارلی فاریسیلی نامی کسان نے مکئی کے کھیت میں لائنل میسی کا خاکہ بنایا۔ کسان نے کہا کہ یہ زرعی دنیا کی طرف سے میسی کو خراج تحسین ہے۔کھیت میں بنایا گیا میسی کا خاکہ تقریباً چار فٹبال میدانوں کے برابر ہے اور صرف فضا سے دیکھنے پر میسی کا چہرہ نظر آتا ہے، مکئی کی فصل بڑی ہونے کے ساتھ ہی خاکہ بھی واضح ہوتا جائے گا۔عام طور پر کھیت کھلیان میں کسی شخصیت کا تصویری خاکہ فصلیں کاٹ کر بنایا جاتا ہے لیکن لائنل میسی کا یہ خاکہ مختلف بیج بو کر بنایا گیا۔