اہم خبریں

فٹبال شائقین کے لیے بڑی خبر، لیونل میسی نے اہم فیصلہ کرلیا

فٹبال شائقین کے لیے بڑی خبر، لیونل میسی نے اہم فیصلہ کرلیا

ارجنٹائن (اے بی این نیوز) دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

لیونل میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہوئے اپنا سب کچھ دیا، تاہم انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔

میسی کا کہنا تھا کہ وہ دکھی دل کے ساتھ ارجنٹائن کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔

39 سالہ لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 207 میچز کھیلے اور 125 گول اسکور کیے۔

میسی نے 2022 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوایا۔ یہ ارجنٹائن کا مجموعی طور پر تیسرا ورلڈ کپ ٹائٹل تھا اور 1986 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم نے عالمی کپ اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ میسی نے 2014، 2018 اور 2026 کے ورلڈ کپ میں بھی ارجنٹائن کی نمائندگی کی۔ 2014 اور 2026 میں ارجنٹائن نے فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم دونوں مواقع پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2026 ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کو اسپین کے ہاتھوں شکست ہوئی، جو میسی کا قومی ٹیم کے ساتھ آخری میچ ثابت ہوا۔

میسی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے ساتھ ان کے دو دہائیوں سے زائد پر محیط شاندار بین الاقوامی سفر کا اختتام ہوگیا۔ وہ ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کی حیثیت سے رخصت ہوئے۔

میسی کی جانب سے پہلے ہی عندیہ دیا جا رہا تھا کہ 2026 کا ورلڈ کپ ان کا آخری عالمی کپ ہوسکتا ہے، تاہم اب انہوں نے باضابطہ طور پر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:صارفین پر مہنگائی کا نیا وار، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

متعلقہ خبریں