لزبن (اے بی این نیوز) پرتگال کے 41 سالہ کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم میں ان کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا کا کہنا ہے کہ معاملے پر تمام فریق مل بیٹھ کر بات چیت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرتگال اپنے کپتان کی واپسی کا خواہاں ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے نیشنز لیگ کے فائنل کے لیے ابتدائی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل نہ کیے جانے پر ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا۔
رونالڈو کے مطابق پرتگال کے ہیڈ کوچ جارجے جیزس نے ان سے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ناروے اور ڈنمارک کے خلاف میچز میں محدود کردار سے متعلق بات کی تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ کوچ نے بعد میں اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور انہیں ناروے کے خلاف کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
بعد ازاں رونالڈو نے مداحوں کو نظرانداز کرنے اور ٹیم چھوڑنے پر معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سزا پوری کرنے کے بعد بھی وہ قومی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں ریڈ الرٹ، پولیس کی بھاری نفری تعینات، ریڈ زون میں داخلہ بند















