بھارتی لڑکیاں کی بڑی تعداد پاکستانی کرکٹر بابراعظم کی فین نکلیں

کولمبو(نیوزڈیسک)پاک بھارت ٹاکرے کی تیاریاں، شائقین کرکٹبڑی تعداد میں کولمبو پہنچ گئے۔ ممبئی سے آئی بھارتی لڑکیوں کی بڑی تعداد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین نکلیں۔بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم سے متعلق لڑکیوں سے سوال پوچھا تو نیہا نامی لڑکی نے جواب میں کہا کہ ’’دراصل میں تو بھارتی شہر ممبئی کی رہنے والی ہوں لیکن بابراعظم کی بہت بڑی فین ہوں‘‘۔صحافی نے پوچھا کیا وجہ ہے کہ صرف بابر ہی پسند کیوں؟ جس پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’بابر بابر ہے، پتہ نہیں کیوں اور ویرات کوہلی تو شادی شدہ ہے‘‘۔لڑکی کے ساتھی دوست بھی بابراعظم کے فین تھی جو پاکستانی کپتان کو دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔علاوہ ازیں دیگر لڑکیوں سے بھی سوالات کئے گئے جن میں اکثریت پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی فین نکلیں ۔ میچ آج ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔