نیوزی لینڈ نے بھی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

والنگٹن(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے بھی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،کپتان کین ولیم سن ہونگے جبکہ نیوی ٹیم کے نائب کپتان ٹم ساؤتھی ہونگے،اس دفع نیوز ی لینڈ نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ کیوی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈ کپ سکواڈ میں لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر ،اش سودھی ،ٹرینٹ بولٹ ،میٹ ہینری ،ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونووے ،گلین فلپس ،رچن روندرا ،ول ینگ شامل ہیں ۔