ایشیاکپ ،ٹرافی جیتنے کیلئے پاک بھارت جنگ، طاقتور کون

کولمبو(نیوز ڈیسک) ایشیاکپ ،ٹرافی جیتنے کیلئے پاک بھارت جنگ،ٹائٹل کون کتنی بار جیتا۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیوں کا 17 بار آمنا سامنا ہوا، بھارت 9 میچز میں کامیاب رہا ،پاکستان کو 6 میچز میں فتح نصیب ہوئی جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔گزشتہ ریکارڈ کے مطابق بھارتی ٹیم 7 ٹائٹلز جیت کر ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے، پاکستان بھی ایشیا کپ کا تاج 2 بار اپنے سر سجا چکا ہے لیکن اس بار صورتحال یکسر مختلف ہے ،پاکستانی ٹیم فل فارم میں جبکہ بھارتی پریشانی کا شکار ہے ، آج مقابلہ سخت ہونے کا امکان لیکن بارش ہونے کا بھی خدشہ ہے۔