ایشیا کپ میں آج بڑا ٹاکرا ،پاکستان بھارت کو پچھاڑے گا،شاہینوں کا پلڑا بھاری

کولمبو(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ میں آج بڑا ٹاکرا ،پاکستان بھارت کو پچھاڑے گا،شاہینوں کا پلڑا بھاری۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا ،پاکستانی باؤلر روایتی حریف کی وکٹیں اڑانے کے لیے تیار ، بڑے ٹاکرے سے پہلے شاہینوں کی جم کر پریکٹس،شاہین آفریدی کے خوف سے بھارتی ٹیم کی صفوں میں کھلبلی، شاہین کے خلاف نئی حکمت عملی لے کر میدان میں اترنے کا پلان بنا لیا ۔ بھارتی کپتان روہت شرما کے ساتھ ایشان کشان کو اوپننگ کرانے کی تجویز زیر غور،زیادہ سے زیادہ وکٹ پر رہنے کی حکمت عملی تیار کر لی ،شروع کے اوورز میں رنز کی بجائے وکٹ بچانے کا فیصلہ جبکہ پاکستان نے بغیر تبدیلی کے ہی میدان میں اترنے کا اعلان ، اگر آج بارش ہوتی ہے تو ریزروڈے پر میچ11 ستمبرکومکمل کیاجائے گا۔