ایشیا کپ ،سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ ،سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش ،بارش کا خدشہ

کولمبو(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ،سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کولمبو میں بارشوں کی پیشگوئی میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،اگر میچ مکمل نہیں ہوتا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔